سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں عدالتی حکم پر معطل افسران کو کلیدی عہدے مل گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں عدالتی حکم پر معطل افسران کو کلیدی عہدے مل گئے
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں عدالتی حکم پر معطل افسران کو کلیدی عہدے مل گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں الٹی گنگا بہنے لگی، سپریم کورٹ کے احکامات پر معطل ہونے والے افسران کو کلیدی عہدے دے دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی سرپرستی سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) میں سپریم کورٹ کے احکامات پر معطل ہونے والے جعلی افسران کو کلیدی عہدے دئیے گئے جن میں ڈپلومہ ہولڈر ریحان الائچی اور  علی مہدی کاظمی شامل ہیں۔

سندھ حکومت کے چہیتے افسر علی مہدی کاظمی غیر اعلانیہ طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل کا کردار ادا کرنے لگے اور انہیں اپنے من پسند اور کما کر دینے والے افسران کو کلیدی عہدوں پر تعینات کرنے کا غیر اعلانیہ اختیار بھی حاصل ہوگیا۔

 شہر قائد کو کنکریٹ کا جنگل بنانے کے لیےسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بد نامِ زمانہ بدعنوان افسران نے کمر کس لی۔ بھاری نذرانوں کی وصولی کے لیے ایمانداری کی اعلیٰ شہرت رکھنے والے نئے ڈی جی آشکار داور کو بھی بدنام کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

صوبائی حکومت کے چہیتے افسر علی مہدی کاظمی غیر اعلانیہ ڈی جی بننے کے بعد  تمام فیصلوں خصوصاََ تقرری و تبادلوں پر مکمل اختیار حاصل کرچکے ہیں جبکہ  ڈی جی آشکار داور سندھ حکومت کی ملی بھگت کے باعث بے بس ہو گئے۔علی مہدی نے غیر اعلانیہ اختیار حاصل کرتے ہی اپنی اجارہ داری اور اضافی ناجائز آمدنی کے سسٹم پر کام شروع کردیا۔

ناجائز آمدنی سسٹم بنانے کیلئے علی مہدی نے  3 اہم عہدوں پر اپنے من پسند افسران کی تعیناتی کر والی جن  میں ڈائریکٹر بلڈنگز نیو کراچی ٹاؤن، ڈائریکٹر ڈیمالیشن اور ڈائریکٹر آفس مینٹیننس کے اہم اور کما کر دینے والے عہدے شامل ہیں جبکہ بد نام زمانہ مبینہ کرپٹ افسر ریحان الائچی کو بھی نوازا گیا۔ 

علی مہدی نے ریحان الائچی کو کو اپنا جانشین مقرر کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمالیشن کے عہدے سے نوازا جبکہ ریحان الائچی انجینئر کی ڈگری نہیں رکھتا بلکہ ڈپلومہ ہولڈر ہے۔یہ وہ افسران ہیں جنہیں سپریم کورٹ نےسنگین کوتاہیوں اور کرپشن کے باعث معطل کیا تھا ۔ تاہم معطلی کا صرف نمائشی حکم نامہ جاری کیا گیا۔

عملی طور پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں  تمام ہی معطل افسران ان عہدوں پر ناجائز تعمیرات کی سرپرستی اسی طرح جاری رکھے ہوئے ہیں جس طرح سپریم کورٹ کے حکم پر معطل ہونے سے قبل کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے محکمہ صحت کا کنٹرول چہیتے ڈرائیور کے ہاتھ میں دیدیا

Related Posts