شہری 24 گھنٹے گھروں میں بند، عید کی 5تعطیلات میں مکمل کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nation celebrates Eid-ul-Fitr with religious zeal, fervor

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض : سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ  کیلئے عید الفطر کی پانچ روزہ تعطیلات کے دوران ملک بھر میں چوبیس گھنٹے کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خلیجی ریاست میں  کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے حکومت شدید مشکلات سے دوچار ہے اس لئے عید الفطر کی تعطیلات میں شہریوں کو گھروں تک محدود کرنے کیلئے پانچ روز تک چوبیس گھنٹے کا کرفیو فانذ کرنے کی تیاریاں کی جاری ہیں۔

سعودی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 23سے 27 مئی تک ملک بھر میں مکمل کرفیو نافذ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا کی وباء کے باعث سعودی عرب میں لاک ڈاؤن نافذ تھا لیکن گزشتہ ماہ حکومت نے صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی کردی تھی۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا عید الفطر پر گلے ملنے اور مصافحہ کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 42 ہزار 925 ہوچکی ہے جبکہ 264 افراد اس موذی وباء کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Related Posts