سندھ حکومت کا عید الفطر پر گلے ملنے اور مصافحہ کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Nation celebrates Eid-ul-Fitr with religious zeal, fervor

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کورونا وائرس کے باعث عوام کے درمیان معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت سندھ نے منگل کو نماز عید کے بعد گلے ملنے اور مصافحہ کرنے سمیت روایتی انداز میں عید کی مبارکباد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت نے عید کے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے پر غور کرتے ہوئے لوگوں کو عید منانے کے لئے اپنے آبائی شہر نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے عید کی مبارکباد کے لئے ایک دوسرے کو گلے نہ لگائیں جبکہ نماز عید کے لئے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی جانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عید کے اجتماعات کے حوالے سے ایس او پیز جاری کرے گی اور عید کے بڑے اجتماعات انہی ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔

مزید پڑھیں:حکومت سندھ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 دن کی توسیع کردی

واضح رہے کہ سندھ میں  دو ماہ سے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن نافذ ہے اور جمعہ کے روزلوگوں کو باجماعت نمازسے روکنے کیلئے صوبے بھر میں دوپہر 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کرفیو لگادیا جاتا ہے۔

Related Posts