سعودی عرب نے نئے سال کا آغاز خوبصورت میوزک کنسرٹ سے کیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ہفتہ کی رات نمایاں ستاروں سے سجے عربی کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا۔ 

کنسرٹ میں عرب دنیا کے نامورگلوکاروں نے سامعین کی پسندیدہ اور دل فریب دھنوں کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔

الریاض نے 2023 کا استقبال ’’ثلث عرب لیلہ‘‘ (ٹریوعرب نائٹ) کے ساتھ کیا۔ اس کااہتمام سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے الریاض سیزن کے حصے کے طور پرکیا گیا تھا۔

اس کنسرٹ میں آسی الحلانی، وائل کفری، علیسا، نجوہ کرم، نینسی اجرام، نوال الزغبی، ولیدتوفیق، صابر ربائی، لطیفہ، اصلا، انجم اور بہا سلطان بولیوارڈ الریاض سٹی کے اسٹیج پرجمع ہوئے اور سامعین کوخوب محظوظ کیا۔

گلوکاروں نے متعدد گانے پیش کیے،ایک دوسرے کے ساتھ مل کراپنے فن کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پرممتاز شامی گلوکار جارج وصوف نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے۔

الریاض سیزن 2022 اکتوبرمیں شروع ہواتھا اور زائرین کو بولیوارڈ الریاض سٹی سمیت 15مختلف زونوں میں تفریح کے مواقع ملے ہیں اوریہ جگہ اب کنسرٹ اورڈراموں کے انعقاد کے لیے مشہورہوچکی ہے۔

Related Posts