سعودی عرب نے فیصل مسجد کے متعلق اہم اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی سفیر نے وفاقی دار الحکومت کی بین الاقوامی سطح پر مشہور فیصل مسجد کی تزئین و آرائش کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز کے مطابق 40 سال قبل سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے شاہ فیصل مسجد کا تحفہ  دیا، اب اس مسجد کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے تزئین و آرائش کی جائے گی۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی  کے ہمراہ شاہ فیصل مسجد کے دورے کے موقع پر نگراں وزیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات ہوئی تو ان سے کہا کہ مسجد کی تزئین و آرائش کی ضرورت ہے تاکہ مسجد کو مزید خوبصورت بنایا جا سکے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی سفیر کے مشکور ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے شاہ فیصل مسجد کی تزئین و آرائش کرانے کا فیصلہ کیا جس کا آغاز جلد ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل مسجد کا شمار پاکستان کی خوبصورت ترین مساجد میں ہوتا ہے۔

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے شاہ فیصل مسجد پاکستانیوں کے لیے ایک تحفہ تھا۔ اب اس مسجد کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شاہ فیصل مسجد کی تزئین و آرائش میں تعاون  کیا، مسجد  کی تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔

Related Posts