سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے
سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی چھوڑ دی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ 9کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رائلی روسو کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے ہیڈ کوچ شین واٹس کی تجویز پر کپتانی سے دستبردار ہوئے ہیں۔ سرفراز احمد نے 8 سال تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت کے فرائض سر انجام دیئے۔

پہلے سیزن سے اب تک سرفراز احمد ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی کررہے تھے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز گزشتہ 4 سیزن میں پلے آف مرحلے تک نہیں پہنچ سکی تھی۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیم 2019 میں پی ایس ایل ٹرافی جیتی تھی۔

Related Posts