صنم جنگ کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صنم جنگ کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی
صنم جنگ کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی امریکا سے روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کررہی ہے۔

اداکارہ صنم جنگ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ امریکا میں گزارے گئے زندگی کے چند لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

صنم جنگ نے اپنی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ Sad soundلگایا، جس کے الفاظ یہ ہیں کہ ’بڑی دور چلے آئے ہیں گھر سے کہ یہاں سے اب گھر لوٹنے میں وقت بہت لگتا ہے اور جہاں چلے آئے ہیں یہاں وقت کہاں بچتا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ملے جلے جذبات ہیں، ایک وقت ہوتا ہے جب آپ کہیں دور چلے جانا چاہتے ہیں اور پھر ہماری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب ہم اُسی میں اپنا سکون تلاش کرلیتے ہیں۔‘

صنم جنگ نے لکھا کہ ’بے شک برے دنوں کے بعد اچھے دن بھی آتے ہیں لیکن ان مشکل حالات سے گزرنے والے لوگوں کو میری طرف سے ڈھیر سارا پیار۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ ویڈیو ان تمام لوگوں کے نام ہے جو اپنوں سے دور بیرون ملک زندگی بسر کررہے ہیں۔‘اداکارہ نے ویڈیو کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

Related Posts