کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو، سعید غنی کا محمد حفیظ کو مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو، سعید غنی کا محمد حفیظ کو مشورہ
کرکٹ کھیلو، ملک سے مت کھیلو، سعید غنی کا محمد حفیظ کو مشورہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے سابق کرکٹر محمد حفیظ کو عمران خان کی حمایت کرنے پر مشورہ دیدیا۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محمد حفیظ نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر لکھا تھا کہ احترام کے ساتھ، میں تمام سیاسی رہنماؤں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ایک قابل فخر قوم ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔

اْنہوں نے لکھا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے میرے اختلافات ہیں لیکن ان کے پاکستان کی سالمیت کے موقف پر میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

سابق کرکٹر محمد حفیظ نے لکھا تھا کہ میں ایک قابلِ فخر پاکستانی ہوں، بھکاری انتخاب کرنے والے نہیں ہو سکتے۔

مزید برآں س ٹوئٹ پر سعید غنی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’کرکٹ کھیلو ملک سے مت کھیلو’۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے متحدہ اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کو آئین کے خلاف قرار دیا تھا۔

Related Posts