دوسرا ون ڈے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 224 رنز کا ہدف دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ندا ڈار اور ہائیلی میتھیوز
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کی قومی ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ویسٹ انڈیز ویمن کو جیت کے لیے 224 رنز کا ہدف دے دیا ہے تاہم قومی ٹیم 50 اوورز کا کھیل پورا نہ کرسکی۔

نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کے دوران قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے شاندار بیٹنگ کی۔

بسمہ معروف اور سدرہ امین بالترتیب 65 اور 50 رنز بنا کر قومی ٹیم کی بیٹرز میں نمایاں رہیں جبکہ قومی ٹیم 48.5اوورز میں 223 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

قومی ٹیم کی دیگر بیٹرز میں شامل منیبہ علی نے 2، صدف شمس نے 9، کپتان نداڈار نے 15، عالیہ ریاض نے 6، فاطمہ ثناء نے 11، نجیبہ علوی نے 25، طوبیٰ حسن نے 1، ام ہانی نے 3 جبکہ سعدیہ اقبال نے 6رنز بنائے۔

آج کھیلے جانے والے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں۔ ڈیانا بیگ اور نشرح سندھو کی جگہ صدف شمس اور امِ ہانی کو جگہ دی گئی ہے۔ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم میں آج کے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

قبل ازیں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کو 113 رنز سے شکست دے چکی ہے۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی کی ویمن چیمپیئن شپ میں شامل ہے۔

Related Posts