پاکستانی باکسر روما یوسف تھائی لینڈ میں ایک اور میچ جیتنے میں کامیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روما یوسف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی خاتون باکسر روما یوسف نے تھائی لینڈ میں ایک اور میچ میں اپنی حریف کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منظرنامے پر پاکستانی خاتون باکسر اپنی کامیابیوں سے نئی داستان رقم کر رہی ہیں۔ روما یوسف  نے تھائی لینڈ کی باکسر سوفیتا نیوٹکراتھوک کو سال کے دوسرے پروفیشنل باؤٹ میں شکست دے کر متاثر کن فتح اپنے نام کر لی۔

دلچسپ طور پر پاکستان وہ معاشرہ ہے جہاں باکسنگ خواتین کیلئے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تاہم روما یوسف پاکستان کی جانب سے متعدد مشکلات کا سامنا کرنے والی واحد خاتون باکسر ہیں جو پے درپے کامیابیاں اپنے نام کر رہی ہیں۔

باکسنگ کے شعبے میں اپنی ہمت، مزاحمتی کارکردگی اور فیصلہ کن برتری ثابت کرنا ہی انتہائی اہمیت کا  حامل ہوتا ہے اور روما یوسف نے اپنا نام باکسنگ کی دنیا میں روشن رکھنے کیلئے بے مثال جدوجہد سے کامیابیاں اپنے نام کی ہیں۔

گزشتہ برس بھی روما یوسف نے اپنی تھائی حریف پاچیا پنیدا کو گراسروٹس پروموشنل میچ میں شکستِ فاش سے دوچار کرکے اپنا نام تاریخی کتب میں درج کروالیا۔ تازہ ترین فتح کے نتیجے میں روما یوسف نے 3 پروفیشنل فتوحات کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ماضی میں روما یوسف نے شکست کا بھی سامنا کیا لیکن اس سے نہ تو ان کی ہمت ٹوٹی اور نہ ہی حوصلہ شکنی ہوئی۔ اگلے ماہ روما یوسف تھائی لینڈ میں ہی ایک اور مدِ مقابل کا ڈٹ کر مقابلہ اور وطن کا نام ایک بار پھر روشن کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Related Posts