دبئی، کراٹے کمبیٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: العربیہ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

متحدہ عرب امارات: دبئی میں کراٹے کمبیٹ 45 کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کراٹے اسپیشلسٹ شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو 1-2 سے شکست دے کر متحدہ عرب امارات میں منعقدہ کراٹے کمبیٹ 45 کا مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

عالمی میڈیا (العربیہ) کا کہنا ہے کہ کراٹے کمبیٹ ایک پیشہ ور مارشل آرٹس لیگ ہے جس میں فل کانٹیکٹ کراٹے کے مقابلے شامل ہوتے ہیں۔ کراٹے کامبیٹ دنیا بھر میں ایسے ایونٹس کا میزبان ہے جس میں مختلف ویٹ کلاسز ہوتی ہیں۔

العربیہ کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کے ہنر مند فائٹرز کراٹے کمبیٹ میں مدِ مقابل آتے ہیں۔ پاکستان کے رضوان علی اور بھارت کے ہمانشو کوشک نے بالترتیب میچ کے پہلے اور دوسرے مقابلے میں فتح حاصل کی۔

پاکستان اور بھارت کے مابین میچ کا فیصلہ فائنل راؤنڈ میں ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کراٹے کمبیٹ کا کہنا ہے کہ شاہ زیب رند کو رنگ میں روکنا ممکن نہیں ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں کراٹے کمبیٹ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دے دی ہے۔

کراٹے کمبیٹ کے مقابلے کا آغاز رضوان علی اور بھارت کے پون گپتا کے مابین میچ سے ہوا۔ مقابلہ یکطرفہ رہا جس میں رضوان علی نے جلد پون گپتا کو ناک آؤٹ کردیا، میچ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ہوا۔

بعد ازاں بھارت نے کراٹے کمبیٹ کا مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ ، بھارت کے کھلاڑی ہمانشو کوشک نے دوسرے میچ میں پاکستان کے فیضان خان کو شکست سے دوچار کیا، لیکن اس کے بعد شاہ زیب رند کی باری آگئی۔

شاہ زیب رند نے رانا سنگھ کو فیصلہ کن ضرب لگائی جس کے نتیجے میں پاکستان یہ میچ جیت گیا، پاکستان کو 1-2 سے فتح حاصل ہوئی۔ شائقین کو پاک بھارت میچ کا کافی دیر سے انتظار تھا کیونکہ میچ سے قبل اس کی کافی تشہیر کی گئی تھی۔

Related Posts