تیسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو بڑی شکست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو نیوز 18

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے  پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیوی ٹیم کےکپتان نے ٹاس جیت کر میزبان پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور  میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 41، بابر اعظم نے 37، صائم ایوب نے 32 رنز بنائے۔ محمد رضوان 23 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ عرفان خان 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سودھی نے 2 اور بریس ویل اور ڈفی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مہمان نیوزی لینڈ نے 179 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپمین نے 42 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ مارک چیپمین کی اننگز میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔

ان کے علاوہ ڈین فوکس کرافٹ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹم رابنسن نے 28 اور ٹم سیفرٹ نے 21 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Related Posts