وزیر تعلیم سعید غنی کل جی سی ٹی کے نئے تعلیمی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Saeed Ghani will perform the groundbreaking of the GCT’s new Educational Complex

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کریسنٹ ٹرسٹ پسماندہ طبقات کے لئے پہلی دفعہ کالج ایجوکیشن کا آغاز اپنے نئے مہراب پورتعلیمی کمپلیکس سے کرے گا،سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی جی سی ٹی کے نئے تعلیمی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تعلیم کے شعبے میں کام کرنے والا ایک بڑا غیر منافع بخش ادارہ گرین کریسنٹ ٹرسٹ مہراب پور میں اپنے نئے تعلیمی کمپلیکس پر کام کا آغاز کررہاہے۔ سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی بروز اتوار 20 جون 2021ء کو کراچی سے 370 کلو میٹر کی مسافت پر محراب پور میں جی سی ٹی کے نئے تعلیمی کمپلیکس کی تعمیر کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔

جی سی ٹی کے سندھ کے پسماندہ علاقوں میں 150 فلاحی اسکول ہیں، جن میں 29000 سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں، جن کاتعلق محروم طبقات سے ہے، اس نئے ایجوکیشن کمپلیکس کے ذریعے جی سی ٹی پہلی دفعہ محروم طبقات کے بچوں کے لیے کالج ایجوکیشن کی فراہمی کا آغاز کرے گا۔

ضلع نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں جی سی ٹی نے اپنے تعلیمی کام کا آغاز 27 برس قبل کیا، اب وہاں جی سی ٹی کے دس اسکول ہیں جس میں تقریباً2500 طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں، نیا کمپلیکس اپنی تعمیر مکمل ہونے کے بعد کلاس پریپ سے 12 ویں جماعت تک 2500 مزید طالب علموں کو تعلیم فراہم کرے گا۔بحیثیت مجموعی جی سی ٹی گزشتہ 27 برس سے سندھ بھر میں میٹرک تک تعلیم فراہم کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں پرائمری اسکول21 جون، درگاہیں اور پارکس 28 جون سے کھولنے کا فیصلہ

اس سلسلے میں سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے جی سی ٹی کے سی ای او زاہد سعید سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کراچی سے سیکڑوں میل کی مسافت طے کرکے اس تقریب میں ضرور شرکت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تقریب میں شرکت کے ذریعے وہ جی سی ٹی جیسے غیرسرکاری اداروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں جو کہ صوبے میں ناخواندگی کے خاتمے کیلیے حکومت کے شانہ بشانہ کام کررہے ہیں۔

جی سی ٹی کے سربراہ زاہد سعید کاکہنا تھا کہ نئے تعلیمی پروجیکٹ کی تعمیر پرتقریباً100 ملین روپے کی لاگت آئے گی۔اس کی تعمیرتقریباً ایک سال میں مکمل ہوگی۔ ان کاکہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس پروجیکٹ کوبنانے کے لیے ہمیں ایک مخیر ڈونر کاتعاون حاصل ہے جنہوں نے اپنا نام بھی صیغہ راز میں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے جی سی ٹی کے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت وہ پچھلے 27 برس سے سندھ میں محروم طبقات کے بچوں کیلیے تعلیم کی فراہمی کامشن بغیر کس تعطل کے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts