سندھ میں پرائمری اسکول21 جون، درگاہیں اور پارکس 28 جون سے کھولنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sindh to open primary schools from June 21, shrines, parks from June 28

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد صوبے میں 21 جون سے پرائمری اسکول اوردرگاہیں 28 جون سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، پارلیمانی سیکریٹری قاسم سراج سومرو، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، اے سی ایس ہوم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری، ایڈیشنل آئی جی کراچی، صوبائی سیکریٹری حسن نقوی، احمد بخش ناریجو، ریاض الدین، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل ، ڈاکٹر سارہ، ڈاکٹر قیصر سجاد اور دیگر متعلقہ افسرا شریک ہوئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی تشخیصی شرح 3اعشاریہ 9 ہوگئی ہے،کیسز میں کمی ہور ہی ہے جس پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کمی تب تک ہوتی رہے گی جب تک ایس او پیز پر عمل کرتے رہیں گے۔

اجلاس میں بریفنگ
*جون میں 263 کورونا مریض انتقال کرگئے۔
*کراچی میں تشخیصی شرح 8اعشاریہ 08 اور حیدرآباد 4اعشاریہ 3 فیصد ہے۔
*ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کراچی شرقی 14 فیصد، جنوبی میں 10 فیصد کیسز آئے ہیں۔
*کراچی سینٹرل 9 فیصد، غربی 8 فیصد، ملیر 7 فیصد ، کورنگی 7 فیصد اور سکھر 7 فیصد کیسز ہیں۔
*وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ابھی ضلع شرقی اور ضلع جنوبی میں کیسز بہت زیادہ ہیں۔
*ایئرپورٹ پر آنے والے 42532 مسافر کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 95 مسافر مثبت آئے۔
*ابھی تک 3243988 ویکسین نیشن ڈوزز صوبے میں موصول ہوئے ہیں۔
*اب تک 2873857 ڈوزز استعمال ہوچکے ہیں۔

ٹاسک فورس کے فیصلے
*ویکسین کم ہونے کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرز اتوار کو بند رہیں گے۔
*اسپوٹنک ویکسین جون کے آخری ہفتے میں آجائیں گی۔
*1اعشاریہ 5 ملین سائنو ویک کی ڈوزز جون 21 کو آجائیں گی۔
*کن سائنو کی 7 لاکھ ڈوزز جون 23 کو ملیں گی۔
*پاک ویک کی 4 لاکھ ڈوزز بھی جون 23 کو ملیں گی۔
*پرائمری اسکول 21 جون سے کھول دیئے جائینگے۔
*سندھ بھر میں درگاہیں 28 جون سے کھولی جائینگی۔
*پارکس اور انڈورجمزبھی 28 جون کو کھولے جائینگے۔

Related Posts