رونالڈو کے سیکورٹی گارڈ دو جڑواں بھائی، جو افغانستان میں بھی لڑ چکے ہیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی النصر کلب منتقلی کی وجوہات کے حوالے سے بہت سے میڈیا آؤٹ لیٹس اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ہر چھوٹی بڑی تفصیل میں سامنے لانے میں مصروف ہیں۔

النصر کلب نے رونالڈو کی شمولیت کےپیش نظر ایک بڑی تقریب کاانعقادکیا۔ منگل کے روز ریاض کے مارسول پارک سٹیڈیم کے گراؤنڈ میں اس تقریب کے دوران کیمروں کی آنکھ میں محفوظ مناظر کی وجہ سے رونالڈو کے ذاتی گارڈز نے بھی توجہ حاصل کرلی ۔ یہ دو جڑواں گارڈ ہیں اور ہم شکل ہونے کی وجہ سے ان کی شناخت کے متعلق بھی سوالات پیدا ہونا شروع ہوگئے۔

پرتگالی میڈیا میں ان جڑواں بھائیوں سرجیو اور جارج رامالیرو کےمتعلق جو اطلاعات سامنے آئی ہیں ان میں ان گارڈز کی حرکات و سکنات اور حالات کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ ان دونوں نے افغانستان میں پرتگالی سپیشل فورسز کے ایلیٹ یونٹ میں بطور سپاہی خدمات انجام دے رکھی ہیں ۔ پھر پرتگالی پولیس میں شمولیت اختیار کی ،پھر ان دونوں نے سیاستدانوں اور ججوں کی حفاظت میں مہارت حاصل کرلی۔ 2021 میں معاہدہ کرکے دونوں رونالڈو کے گارڈ بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہنی ٹریپ کے الزامات، مہوش حیات نے اپنی سیکیورٹی بڑھادی

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ان جڑواں بچوں کا تعلق لزبن کے شمال میں دو گھنٹے کی مسافت پر واقع پومبل شہر کے قریب انکیاو سے ہے۔ اگرچہ جڑواں بچوں کی طرف توجہ مبذول ہونا فطری بات ہے تاہم پرتگالی جڑواں بچوں نے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی دیکھنے والوں کو متاثر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر رونالڈو کی تصاویر گردش کر رہی ہیں اور رونالڈو کے ساتھ یہ دونوں بھی سائے کی طرح موجود نظر آرہے ۔ ان تصاویر میں ایک طرف دونوں کی خوبصورتی عیاں ہے تو دوسری جانب ان دونوں کو ایک دوسرے سے الگ ہوکر شناخت کرنے میں بھی مشکل پیش آ رہی ہے۔

پرتگالی اخبار “فلیش” نے رپورٹ کیا کہ جڑواں بچوں نے رونالڈو اور اس کے خاندان کی حفاظت کے لیے خود کو وقف کرنے کے لیے پولیس فورس سے تنخواہ کے بغیر چھٹی لینے کو کہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اپنے سابق باڈی گارڈ “نونو” کے لیے سالانہ 1.5 ملین ڈالر کی تنخواہ مختص کر رہے تھے، یہ وہ رقم ہے جو رامالیرو بھائیوں میں سے ہر ایک کو ملنے کی توقع ہے۔

رامالیرو کے جڑواں بچے زیادہ تر لی گئی تصا ویر میں نظر آ رہے ہیں۔ پرتگالی سٹار سٹیڈیم کے باہر سڑکوں پ ہوں یا اہل خانہ کے ساتھ سفر کر رہے ہوں، یہ دونوں قریب ہی موجود نظر آئے ہیں۔

Related Posts