ہنی ٹریپ کے الزامات، مہوش حیات نے اپنی سیکیورٹی بڑھادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ہنی ٹریپ کے الزامات سامنے آنے کے بعد مبینہ طور پر اپنی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہوش حیات نے حالیہ دنوں میں اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کے علاوہ پرائیویٹ باڈی گارڈز کی خدمات حاصل کی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ 34 سالہ نوجوان اداکارہ کو ’غیر محفوظ‘ ہونے کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی گارڈ کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔

مزید پڑھیں:عدالت کا اداکاراؤں کیخلاف مواد سوشل میڈیا پر بلاک کرنے کا حکم

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ مہوش کو کسی بھی ممکنہ حملے سے بچنے کے لیے سیکیورٹی بڑھانے کی ضرورت محسوس ہوئی، کیونکہ ان کا نام طاقتور حلقوں کے لوگوں سے جوڑا گیا تھا۔تاہم، اداکار نے اپنی سیکیورٹی بڑھانے کے پیچھے کی وجہ شیئر نہیں کی۔

Related Posts