کراچی میں ڈاکے ڈالنے والا گروہ گرفتار، اسلحہ، زیورات اور ہائی روف برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ڈاکے ڈالنے والا گروہ گرفتار، اسلحہ، زیورات اور ہائی روف برآمد
کراچی میں ڈاکے ڈالنے والا گروہ گرفتار، اسلحہ، زیورات اور ہائی روف برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکے ڈالنے والے ڈکیت گروہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، زیورات اور ہائی روف برآمد کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں کے گھروں میں ڈکیتی اور بینک ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی سنٹرل غلام مرتضیٰ تبسم کے مطابق ملزمان صدیق گروپ کے اہم کارندے ہیں جس کا سرغنہ صدیق بنگالی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت علی محمد، محمد کامران اور احمد قریشی کے ناموں سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ڈیفنس اتحاد روڈ پر ایاز موتی والا کا ایکسیڈنٹ، 4افراد زخمی

نومولود بچے کا اغواء، ملزم بچے کی جگہ پلاسٹک کی گڑیا رکھ گیا

ڈکیت گروہ کے دیگر 2 ملزمان سعید احمد عرف بنگالی اور شہریار عرف معصوم شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر 10 اگست کو جیل جاچکے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 3 پستول 30 بور، 10 راؤنڈز، رپیٹر 12 بور اور ڈکیتی میں استعمال ہونے والی ہائی روف برآمد کی گئی۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران حیرت انگیز انکشافات کیے۔

گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ضلع وسطی، جنوبی اور کورنگی کے علاقوں میں اسلحے کے زور پر گھروں میں گھس کر ڈکیتی اور بینک ڈکیتیوں کی وارداتیں کیں۔ ملزم احمد قریشی نے 5 مئی 2015 کو حبیب بینک بابر مارکیٹ برانچ پر ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی واردات کی۔ گارڈ کی فائرنگ سے ملزم کا ایک ساتھی دلاور ہلاک ہوگیا۔

بعد ازاں ملزم ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا۔ ملزم علی محمد نے انکشاف کیا کہ سال 2000 میں ضلع جنوبی میں ایک 5 اسٹار ہوٹل میں واردات کی۔ 2010 میں بفر زون کے ایک بنگلے میں 50 لاکھ کی ڈکیتی کی۔ سال 2012 میں لیاقت آباد میں ڈکیتی کرتے پکڑے گئے۔اسی طرح دیگر وارداتوں کے دوران شہریوں سے لوٹ مار کی۔ 

ملزم کامران عرف چھوٹو نے بھی متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ سال 2015 میں اورنگی ٹاؤن میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مقابلہ ہوا اور ملزمان پکڑے گئے۔ ملزم سرجانی ٹاؤن میں 9 لاکھ کی ڈکیتی میں بھی شامل تھا۔ ملزمان کے انکشافات سے مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ پولیس نے ڈکیت گروہ کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

 

Related Posts