کراچی، ڈیفنس اتحاد روڈ پر ایاز موتی والا کا ایکسیڈنٹ، 4افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ڈیفنس اتحاد روڈ پر ایاز موتی والا کا ایکسیڈنٹ، 4افراد زخمی
کراچی، ڈیفنس اتحاد روڈ پر ایاز موتی والا کا ایکسیڈنٹ، 4افراد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے ڈیفنس اتحاد روڈ پر چیئرمین کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا کا ایکسیڈنٹ ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اتحاد روڈ پر ایاز موتی والا کے ساتھ حادثہ پیش آنے کے باعث ان کے ہمراہ کچھ خواتین میں سے 2 زخمی ہوگئیں۔ 2 گارڈز کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں دودھ مہنگا ہونے پر ایاز میمن موتی والا حکومت پر برہم

پاکستان میں تاجر کوئی نہیں، سب سیلز مین ہیں، ایاز میمن موتی والا

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن وبانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے جن کو قابوکرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

مارچ کے دوران ایاز موتی والا نے کہا کہ کراچی میں دودھ کے نرخوں میں من مانے اضافے پر حکومتی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، دس روپے کلو کا اضافہ مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

ایاز میمن موتی والا کا کہنا تھا کہ دودھ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔ تاجر برادری کا ایسے منافع خوروں کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جو عوام کا خون چوستے ہیں اور غریبوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالتے ہیں۔

 

Related Posts