کراچی، گھر سے لائے ہوئے گوشت سے مزیدار ڈشز تیار کرنے والے 3ریسٹورنٹس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، گھر سے لائے ہوئے گوشت سے مزیدار ڈشز تیار کرنے والے 3ریسٹورنٹس
کراچی، گھر سے لائے ہوئے گوشت سے مزیدار ڈشز تیار کرنے والے 3ریسٹورنٹس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یہ ذکر ہے اس وقت کا جب کراچی میں کہیں باہر جا کر کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانا کھانا شہر کی سب سے عمدہ تفریح سمجھی جاتی تھی لیکن کورونا نے سارا مزہ کرکرا کردیا۔ آزادی سے گھومنا پھرنا اور باہر کھانا خواب وخیال بنتا جارہا ہے۔

روشنیوں کے شہر کراچی کے باسی کڑاہیوں اور بار بی کیو کا ذائقہ یاد کرتے ہیں جو ریسٹورنٹس میں پیش کیے جاتے تھے اور گزشتہ برس سے کورونا کے حملوں نے کھانے کے شوقین افراد کا جینا محال کررکھا ہے۔ لیکن اس مسئلے کا حل بھی آہستہ آہستہ نکال لیا گیا ہے۔

کراچی میں ایسے 3 ریسٹورنٹس آپ کی خدمت کیلئے موجود ہیں جوآپ کے گھر سے لائے ہوئے گوشت سے مزیدار ڈشز اس طرح تیار کرتے ہیں جیسا کہ آپ چاہتے ہیں اور یہ کھانا اتنا ہی مزیدار ہوتا ہے جیسا کہ آپ گھر پر کھانا پسند کرتے ہیں۔

دُعا ریسٹورنٹ

جیسے ہی آپ دعا ریسٹورنٹ میں داخل ہوتے ہیں، کھانے سے متعلق تمام تر حشر سامانیاں آپ کا استقبال کرتی ہیں جن میں دھواں اڑاتا تندور، کباب تیار ہونے کی اشتہا انگیز خوشبو، آگ کی حدت اور کوئلہ بار بی کیو سے اٹھتی ہوئی مہک شامل ہیں۔

خاص طور پر مزیدار کڑاہی تیار کرنے کیلئے دعا ریسٹورنٹ کا ہی نام ذہن میں آتا ہے جو اتنی مزیدار ڈشز تیار کرتا ہے جنہیں دیکھ کر سر نفی میں ہلانا ممکن نہیں۔ یہ ریسٹورنٹ آپ کے گھر سے لائے ہوئے گوشت کو پکا کر ڈشز تیار کرکے دے رہا ہے جس کیلئے 1200روپے فیس لی جاتی ہے۔ 

اللہ والا پکوان

شہرِ قائد کے علاقے محمود آباد میں واقع اللہ والا ریسٹورنٹ ڈلیوری چارجز سمیت 600 روپے فی کلوگرام کے حساب سے آپ کے گھر کے گوشت کو پکا کر دے رہا ہے جس کیلئے کم از کم 5 کلوگرام کا آرڈر بک کرنا ضروری ہے۔

بنیادی طور پر اللہ والا ریسٹورنٹ میں بار بی کیو، کڑاہی اور بریانی سمیت دیگر ڈشز تیار ہوتی ہیں جس کا انحصار گاہکوں کی فرمائش پر ہوتا ہے۔ کھانا اس قدر مزیدار ہوتا ہے کہ بیشتر کھانے کے شوقین افراد انگلیاں چاٹتے رہ جاتے ہیں۔ 

نیو جیو ریسٹورنٹ

شاہ فیصل ٹاؤن میں واقع نیو جیو ریسٹورنٹ میں بیف بوٹی، چندن کباب، بیف کباب، گولا کباب اور دھاگا و ریشمی کباب سمیت دیگر ڈشز پیش کی جاتی ہیں جس کیلئے 500 روپے فی پلیٹ خدمات کا معاوضہ وصول کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برسات کے موسم میں خستہ اورمزیدار پکوڑوں کا لطف اٹھائیں

Related Posts