کیا ’دی سینڈ مین‘ کا سیزن 2 آئے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا 'دی سینڈ مین' کا سیزن 2 آئے گا؟
کیا 'دی سینڈ مین' کا سیزن 2 آئے گا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مقبول ترین آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز دی سینڈ مین خیالی کہانیوں پر مبنی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح سے مارفیز پکڑا جاتا ہے اور اُس کے بعد وہ سیکھتا ہے کہ بعض اوقات تبدیلی ناگزیر ہوتی ہے۔

دس اقساط پر مبنی اس سیریز میں بہت سے دلچسپ موڑ ہیں، جن لوگوں نے اس کا پہلا سیزن دیکھا ہے وہ اِس کے دوسرے سیزن کی امید رکھتے ہونگے، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا اس کا دوسرا سیزن آئے گا؟

دی سینڈ مین

sandman3

نیٹ فلکس کیلئے دی سینڈ مین کو نیل گیمین، ڈیوڈ ایس گائیر اور ایلن ہینبرگ نے تیار کیا ہے جبکہ اس کی پروڈکشن ڈی سی انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروز ٹیلی ویژن نے کی ہے۔

کہانی

Why doesn't Tom Ellis play Lucifer in The Sandman?

دی سینڈ مین میں مورفیز کی کہانی کو بیان کیا گیا ہے، جو 1916 میں پکڑا گیا تھا۔ اس سیریز میں ٹام اسٹریج مورفیز کے کردار میں ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بوائیڈ ہالبروک، ویوین اچیمپونگ، اور پیٹن اوسوالٹ معاون کرداروں میں ہیں۔

مثبت ردعمل

The Sandman' Cast on Nude Scenes and Other Secrets from Set - Netflix Tudum

دی سینڈ مین کا پریمیئر 5 اگست کو ہوا تھا، جس کو ناقدین کی جانب سے پسند کیا گیا ہے، انہوں نے اس کی کاسٹنگ، پروڈکشن ڈیزائن اور ملبوسات کی تعریف کی۔ ناقدین کی جانب سے ٹام اسٹریج اور ڈیوڈ تھیولس کی پرفارمنس کو بھی سراہا گیا۔

کیا اس کا سیزن 2 آئیگا؟

خیال رہے کہ آج سے چند ہفتوں قبل نیٹ فلکس نے یہ اعلان کیا تھا کہ آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر صرف تین ماہ میں سسکرائبرز کی تعداد میں تقریباََ 1.3 لاکھ کی کمی آئی ہے۔

لیکن جب 5 اگست کو دی سینڈ مین نیٹ فلکس پر شروع ہوا، اُس کے بعد سے یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ اس کو نیٹ فلکس پر اب تک 196.98 لاکھ بار دیکھا گیا ہے، جو کہ اسے انگریزی زبان کی مشہور سیریز بناتا ہے۔

They'll know I'm a raving psychopath”: 'The Sandman' Creator Neil Gaiman Reveals the Paradoxical Reason Behind Creating the Diner Storyline - Netflix Junkie

اس کے سیزن 2 کے حوالے سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے لیکن جس طرح سے اس کو پزیرائی ملی ہے اُس کے بعد ایسی امید کی جاسکتی ہے کہ اِس کا سیزن 2 بھی جلد آئے گا۔

Related Posts