عمران کو پاکستان کی سیاست سے نکال دیں ملک دن رات ترقی کرے گا،:مریم نواز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران کو پاکستان کی سیاست سے نکال دیں ملک دن رات ترقی کرے گا،:مریم نواز
عمران کو پاکستان کی سیاست سے نکال دیں ملک دن رات ترقی کرے گا،:مریم نواز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے نکال دیں پاکستان دن رات ترقی کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاسپورٹ واپس ملنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان رات کو ایوان صدرمیں خفیہ ملاقاتیں کر کے این آر او مانگتے ہیں، جب این آراونہیں ملتا تودھمکیاں شروع کردیتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ جلد لندن جارہی ہوں، تین سال سے نواز شریف، بھائیوں سے ملاقات نہیں ہوسکی۔ میری ایک سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہو سکتی، سرجری کرا کر آؤنگی اور پنجاب کو فتح کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ اللہ کرے نواز شریف میرے ساتھ لندن سے واپس آئیں، میں اپنی حکومت سے مطمئن نہیں ہوں، ملک کو خارجی محاذ سے نہیں عدم استحکام سے خطرہ ہے، عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے نکال دیں پاکستان دن رات ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب پاسپورٹ رکھا اس وقت فارن فنڈڈ فتنہ وزیراعظم تھا، خاتون ہونے کے باوجود مجھے نیب نے گرفتارکیا، آج تک میرے خلاف کیس رجسٹرڈ اورنیب کا ریفرنس نہیں بن سکا، تین سال میرا پاسپورٹ رکھا اور 7 کروڑبھی رکھوایا گیا۔

ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ نیب نے57دن مجھے حبس بیجا میں رکھا، نیب میں کسی خواتین کوگرفتارکرنے کی تاریخ ہی نہیں ہے، نیب کے بعد مجھے کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا،کل ساڑھے 3 ماہ قید میں گزاری۔

عدالت نے کہا ٹرسٹ ڈیڈ بہن اور بھائی کے درمیان ہے اس میں کیا مسئلہ ہے،عدالت میں آج تک ایک کاغذ کا ٹکڑا نواز شریف کے خلاف پیش نہیں کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے طاقتور مخالف کو باہر رکھنے کے لیے سارا کھیل رچایا گیا، ایک دن قوم کے سامنے ساری حقیقت آئے گی،پاناما کیس میں میرے خلاف تو مقدمہ ہی نہیں بنا تھا،کیلبری کوئین کہہ کر میرے خلاف ایسی باتیں گھڑی گئیں۔

دادا سے پوتوں کو جائیداد ملی، ایک کاغذ نہیں دکھا سکے جس سے ثابت ہو یہ پراپرٹی نواز شریف کی ہے،میرے مقدمے میں وہی دوپراسیکیوٹرتھے جنہوں نے مقدمہ بنایا تھا، اپنے وکیل کوہدایت دی تھی مجھے نیب کی نئی ترامیم سے فائدہ نہیں اٹھانا۔

مزید پڑھیں:دورۂ امریکا مکمل، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری وطن واپس پہنچ گئے

کہتے ہیں اسحاق ڈاراین آر او کے بعد واپس آئے ہیں، اسحاق ڈار کو اس ملک سے جانا کیوں پڑا، ان کواصل میں تکلیف اسحاق ڈار سے یہ ہے، ان کوپتا ہے اگر اکانومی بہتر ہو گئی تو ان کو کون پوچھے گا۔ قدرت کا آپ کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ پڑا ہے، بنی گالہ میں اب میٹنگ ہوتی ہے اسحاق ڈار واپس اورمعاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

Related Posts