دورۂ امریکا مکمل، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری وطن واپس پہنچ گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ارشد شریف کا قتل صحافی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، بلاول بھٹو
ارشد شریف کا قتل صحافی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر خارجہ کا دورۂ امریکا مکمل ہوگیا، بلاول بھٹو زرداری وطن واپس پہنچ گئے اور ہسپتال جا کر اپنے والد اور پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچے تو سب سے پہلے سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے ہسپتال گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کو معلوم نہیں ہم اس کے ساتھ کیا کریں گے۔رانا ثناء اللّٰہ

ہسپتال آمد کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے اپنے والد کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ڈاکٹر عاصم نے وزیر خارجہ کو آصف علی زرداری کی صحت کے متعلق آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوامِ متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت اور کم و بیش 2 ہفتے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔ طویل دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور اقوامِ متحدہ میں اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی۔

دورۂ امریکا کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیو یارک میں دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی صدارت بھی کی جس میں ہنگری، کینیڈا، سربیا اور دیگر ممالک کے وزراء شریک ہوئے۔

Related Posts