ہتک عزت کیس میں ہار، ریحام خان کی زلفی بخاری سے غیر مشروط معذرت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہتک عزت کیس میں ہار، ریحام خان کی زلفی بخاری سے غیر مشروط معذرت
ہتک عزت کیس میں ہار، ریحام خان کی زلفی بخاری سے غیر مشروط معذرت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن: وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سابق معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری سے ہتکِ عزت کیس میں ہار کے بعد غیر مشروط معذرت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے سوشل میڈیا پر زلفی بخاری کے خلاف ہتکِ عزت پر مبنی ویڈیو چلائی۔ سابق ٹی وی میزبان ریحام خان لندن ہائی کورٹ میں زلفی بخاری کے خلاف ہتکِ عزت کیس ہار گئی ہیں جس کے بعد عدالتی احکامات کے تحت معذرت کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو پی ٹی آئی کو  10 سیٹیں بھی نہیں ملیں گی، ریحام خان 

ریحام خان کی برطانوی کاروباری شخصیت انیل مسرت سے الزامات پر معذرت

اپنی ایک ویڈیو میں 48 سالہ ریحام خان نے زلفی بخاری سے غیر مشروط طور پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر ہتکِ عزت پرمبنی ویڈیو چلائی، میں آپ کے خلاف تمام تر الزامات واپس لیتی ہوں اور ہتکِ عزت کا 50ہزار پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کروں گی۔ 

https://twitter.com/RehamKhan1/status/1448797012728688644

اپنے 3 ری ٹویٹس پر بھی معذرت کرتے ہوئے سابق ٹی وی میزبان ریحام خان نے زلفی بخاری پر لگائے گئے بدعنوانی، دھوکہ دہی اور اقربا پروری کے الزامات واپس لے لیے۔ ریحام خان نے کہا کہ میں سمجھ گئی ہوں کہ زلفی بخاری بدعنوانی اور دھوکہ دہی میں ملوث نہیں تھے۔

ریحام خان کا کہنا ہے کہ میرے زلفی بخاری پر لگائے گئے تمام تر الزامات جھوٹے تھے، سابق معاون خصوصی نے تھوڑے سے پیسوں کے عوض روز ویلٹ ہوٹل فروخت کرنے کی کوشش نہیں کی تاہم لندن ہائی کورٹ نے ریحام خان کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

رواں برس جون کے دوران ہتکِ عزت کیس میں ریحام خان زلفی بخاری پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ کرسکیں جس کے نتیجے میں انہیں غیر مشروط معافی نامہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انگریزی اور اردو میں 3 روز تک چسپاں (پن) کرنا ہوگا۔

اسی طرح ریحام خان کو لندن ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت زلفی بخاری کو 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ یو ٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر بھی اردو اور انگریزی میں معافی مانگنی پڑی جو 3 روز تک سوشل میڈیا پر دیکھی جاسکے گی۔ 

Related Posts