پاکستان میں امن افغانستان میں مفاہمت سے مشروط ہے، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پاکستان میں امن افغانستان میں مفاہمت سے مشروط ہے،اعلیٰ سطح اجلاس ملکی سیاست کا رخ بد ل دے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں برطانیہ، امریکا سمیت ترقی یافتہ ممالک کے الیکٹرانک میڈیا کے مقابلے میں سے کہیں زیادہ آزاد اور مضبوط ہے،اپوزیشن نے میڈیا میڈیا کھیلا اور کشمیر میں جا کر خوب تقاریر کیں ، جب میں نے کہا مسلم لیگ (ن) سے (ش) نکلے گئی تو میڈیا میرا مذاق اڑاتا تھا، اب مریم اور شہباز شریف میں بہت خلا اور سیاسی طریقہ بھی مختلف ہے،ایسا نہیں ہوسکتا چین سے تعلقات کو خطرے میں ڈال کر کسی دوسرے ملک سے سفارتی تعلقات بحال کیے جائیں۔

دعا گو ہوں کہ کابل میں حکومت اور اپوزیشن متحد ہوجائے اور خانہ جنگی کی صورتحال پیدا نہ ہو،بھارت کووڈ 19 سے متعلق اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، پاکستان امن کیساتھ رہنا چاہتا ہے جس کیلئے کشمیر کا حل ضروری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ 20 سے 25 تاریخ تک کشمیر الیکشن کمپین کا حصہ بنوں گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت پانچ اگست کی اپوزیشن پر واپس آئے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 70 سال میں واضح پالیسی دی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے اڈے کسی کے استعمال میں نہیں دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میر پور، مظفرآباد، راولا کوٹ جارہے ہیں،میں بھی وزیر اعظم کے ساتھ کشمیر جارہا ہوں ۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کنڈیدیٹ جاوید بٹ کو ایڈوانس جیت کی مبارک دیتا ہوں،شہر میں دیگر لوگوں سے امید ہے کہ وہ شہر کی سیٹ سے کاغذات واپس لے لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کو نظر انداز نہیں کرسکتے،سمندر پار پاکستانی عمران خان کا ووٹر ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کا فون ٹیپ کرنیکا مطالبہ، کیا شاہ محمود قریشی کا سیاسی کیریئر واقعی مشکوک ہے ؟

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ووٹنگ مشین اپوزیشن کو پسند نہیں تو کیا کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میری آواز مقبوضہ کشمیر کی میں سنی جاتی ہے،جموں کشمیر کے علاقوں میں میری تصاویر لگی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملکی مستقبل کی سیاست ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اور حکومتی مل کر نئے راہ پر چلنے جارہی ہے،بلاول بچہ ہے جانے دو بیان دے دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن مان چکی ہے کہ 2 سال عمران کے ہیں،شہباز شریف اور مریم نواز بہت دور جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب کہتا تھا سے ش نکلے گی تو لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے،ہم امریکہ اور یورپ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،چین سمیت امریکہ سے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی اور ملک کو بھی ہمارے خلاف بھی زمین استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ کراچی سے لوگ پکڑے، را پاکستان کو برداشت نہیں کرتی، 20 سال سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، افواج جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرحدوں پر فینسنگ کر رہے ہیں، بھارتی وزارت داخلہ کی مذمت کرتا ہوں،جموں ڈرون اٹیک میں ہمارا کوئی تعلق نہیں،کوئی بھی ثبوت ہے تو بھارت سامنے لائے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت اور ایران بھی افغانستان میں سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ٹی ایل پی پر کابینہ نے رپورٹ تیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نالہ لئی ایکسپریس وے پر 55 ارب ملے۔

Related Posts