راولپنڈی، کورونا مینجمنٹ سینٹرچند دنو ں بعد ہی وسائل کی عدم دستیابی کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی، کورونا مینجمنٹ سینٹرچند دنو ں بعد ہی وسائل کی عدم دستیابی کا شکار
راولپنڈی، کورونا مینجمنٹ سینٹرچند دنو ں بعد ہی وسائل کی عدم دستیابی کا شکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:ملک بھر سمیت راولپنڈی میں جاری کورونا وبا کی لہر میں شدت کے ساتھ ہی راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی میں قائم کورونا مینجمنٹ سینٹر افتتاح کے کچھ ہی دنوں میں وسائل کی عدم دستیابی کا شکار ہو گیا۔

مینجمنٹ سینٹر میں آکسیجن ختم ہوجانے کے باعث کورونا میں مبتلا 1مریض جان کی بازی ہار گیا،جبکہ 13تشویشناک مریضوں کو فوری طور پر ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق آر آئی یو میں آکسیجن ختم ہونے پر جمعرات اور جمعہ کی رات گئے کورونا کے 13 مریضوں کوفوری طور پر ہولی فیملی منتقل کیا گیا۔

وینٹی لیٹر پر موجودقاضی شبیر نامی مریض اسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہو گیا،اطلاع کے باوجود ایم ایس سمیت کوئی سینئرافسر موقع پر نہ آیا،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ ہفتے اسی ہسپتال کا دورہ بھی کر چکی ہیں،لیکن مرض کی حساسیت کے باوجود آکسیجن کا بندوبست نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو) نے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے اجلاس میں کورونا کے تمام مریضوں کو آر ایم یو بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا،لیکن ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کے بعد کورونا کے مریضوں کو واپس ہولی فیملی بھجوایا گیا۔

ذرائع کے مطابق آکسیجن کی خریداری کیلئے ریٹس طے نہ ہونے پر آکسیجن خریداری کا آرڈر نہیں دیا گیا تھاذرائع کے مطابق آر آئی یو میں مستقل ایم ایس نہ ہونے کی باعث انتظامی امور میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ایم ایس ڈاکٹر خالد رندھاوا کی ریٹائرمنٹ کے بعداس منصب کے لئے موزوں سینئر ڈاکٹروں کو نظر انداز کر کے خالد رندھاواکی اہلیہ نوشین رندھاواکو قائم مقام ایم ایس کا چارج دیا گیا،اس حوالے سے قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر نوشین رندھاواسے کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہو سکا۔

یاد رہے کہ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے چند دن قبل آر آئی یو میں کورونا مینجمنٹ سینٹر کا افتتاح کیا تھااور تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔

آر آئی یو کے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر طاہر رضوی کے مطابق آر آئی یو میں آکسیجن ختم ہونے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں کورونا کے علاوہ دوسرے امراض میں مبتلا مریضوں کو ہولی فیملی منتقل کیا جاتا ہے،گزشتہ3دن میں آر آئی یو لائے جانے والے48مریضوں میں سے کوئی بھی جاں بحق نہیں ہوا۔

Related Posts