کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار، ویڈیوز دیکھیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rain started in different areas of Karachi
FILE PHOTO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع، موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر اس وقت ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ ماڈل کالونی سے بھی بارش کی اطلاعات ہیں۔گلشن اقبال بلاک فور مسکن چورنگی، کراچی میں اس وقت معتدل شدت کی بارش جاری ہے۔لیاری میں اس وقت تیز بارش ہورہی ہے۔

 

فیڈرل بی ایریا، نمائش چورنگی اور شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کی اطلاعات ہیں جبکہ ڈیفنس، اختر کالونی اور محمود آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش شروع ہوچکی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 17 اور 18 اپریل کو تیز بارش کی پیش گوئی کی تھی تاہم آج محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی پہنچنے والا بارش کا سسٹم کمزور ہوگیا ہے اور آج شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، سندھ میں بھی کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related Posts