کراچی میں بارش سے زمینی و فضائی سفر میں مشکلات، پروازوں کا شیڈول متاثر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے شہریوں کو گزشتہ روز کی بارش اور آج کے خراب موسم کے باعث زمینی و فضائی سفر میں مشکلات کا سامنا ہے، ائیر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ کے قریب سڑک دھنس گئی۔ نمائش سے لائٹ ہاؤس جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر اور وزیراعظم کاآصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

شہری انتظامیہ دھنسی ہوئی سڑک کی مرمت کیلئے متحرک ہوگئی۔ سڑک پر ملبہ ڈالا جارہا ہے۔ ٹریفک کو ایک ٹریک پر چلایاجارہا ہے۔

ایک ٹریک پر سفر کرنے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا اور ٹریفک جام کا خدشہ ہے، گزشتہ روز کی بارش سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ 

بارش کے باعث کراچی کی سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا۔ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

خراب موسم کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر ملکی و غیر ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ بعض پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہیں۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مسافروں کو رسیو کرنے کیلئے آنے والے شہریوں کا رش لگ گیا۔ پروازوں میں تاخیر کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

Related Posts