صدر اور وزیراعظم کاآصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر اور وزیراعظم کاآصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
صدر اور وزیراعظم کاآصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کو سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے سابق صدر کے ساتھ دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ جیسی شخصیت کی موت بہت بڑا صدمہ ہے۔

صدر اور وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے بلندی درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی والدہ کراچی میں انتقال کر گئیں۔

مزید پڑھیں:سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ انتقال کر گئیں

زرین آرا بخاری گزشتہ چند ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں، اس ہفتے کے شروع میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بیمار دادی کی عیادت کے لیے لاہور کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔والدہ کے انتقال کی خبر کے بعد سابق صدر اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے۔

Related Posts