خیبر پختونخوا میں بارش نے تباہی مچا دی، 20 سے زائد افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خیبر پختونخوا میں بارش
(فوٹو: فلڈ لسٹ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبر پختونخوا میں گزشتہ 4روز سے جاری طوفانی بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارش سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد جو گزشتہ روز تک 8 تھی، آج 20 سے زائد ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی (ہم نیوز) کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران 23افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں زخمی افراد کی تعداد 32 ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث 21 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 9 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 330 واقعات کے نتیجے میں 53 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 277 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ خاندانوں کو امداد دی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر متاثرہ خاندانوں کو امدادی چیک دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امدادی سامان بھی فراہم کیا گیا جس میں 200 خیمے، 100 کچن سیٹ اور 200 کمبلوں کے علاوہ 100 چٹائیاں، 200 مچھر دانیاں اور 200میٹریس شامل ہیں۔

گزشتہ روز تک دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 98،600کیوسک اور درمیانے درجے کا سیلاب تھا، ورسک کے مقام پر پانی کا بہاؤ 41 ہزار 832 کیوسک اور نچلے درجے کا سیلاب رہا۔ دریائے سندھ اور خیر آباد میں پانی کا بہاؤ 1لاکھ 32 ہزار 500کیوسک تھا۔

اسی طرح دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 30 ہزار 184 کیوسک، چکدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 27 ہزار 721 کیوسک اور نچلے درجے کا سیلاب رہا۔ دریائے سوات میں منڈا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 80 ہزار کیوسک اور اونچے درجے کا سیلاب دیکھا گیا۔

Related Posts