وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کینٹ اسٹیشن کا دورہ،انتظامات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Railway Minister Azam Swati visits cantt Station

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ، اعظم سواتی نے کینٹ اسٹیشن پر سفری سہولتوں سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی کے کراچی کینٹ اسٹیشن کے دورہ پرچیف ایگزیکٹو آفیسر نثاراحمدمیمن ،ڈی ایس ارشد سلام خٹک ،پی ڈی کے سی آر امیرمحمد داؤدپوتا اور پی ٹی آئی اراکین موجود ہیں۔

اراکین اسمبلی نجیب ہارون، اکرم چیمہ، آفتاب جھانگیر اورراجہ اظہر موجود ہیں، وفاقی وزیر نے کینٹ اسٹیشن پر سفری سہولیات سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس سے پہلے گزشتہ دنوں ایک تقریب میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا تھاکہ ریلوے میں اربوں روپے کا نقصان ہے، ہمارے اندر جس کام کی استعداد نہیں ہو گی اسے آؤٹ سورس کریں گے، کوشش ہے کہ ٹریک بھی لیز پر دئیے جائیں ،میری کوئی ہائوسنگ سوسائٹیاں نہیں ہیں اس لئے ریلوے کی اراضی پر تجاوزات اور قبضہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑوں گا۔

مزید پڑھیں:اعظم سواتی کی ریلوے میں اپنی ٹیم لانے کی تیاری، بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان، فہرستیں تیار

اگر کوئی ادارہ منافع میں ہو بھی تو مزید منافع کے لئے اسے پبلک پرائیویٹ ماڈل کے طور پر چلایا جا سکتا ہے، انسانی جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اس لئے ان مینڈ کراسنگ کے حوالے سے تمام صوبائی حکومتوں کو خطوط ارسال کر دئیے ہیں۔

Related Posts