اعظم سواتی کی ریلوے میں اپنی ٹیم لانے کی تیاری، بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان، فہرستیں تیار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Azam Swati set to bring reshuffling in Railways Ministry

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:ریلوے کا محکمہ سخت مشکلات سے دوچار، اعظم خان سواتی نے شیخ رشید کے حامیوں کو ہٹا کر اپنی ٹیم لانے کی تیاری شروع کردی، بڑے پیمانے پر تبادلوں کا امکان، فہرستیں بھی تیار کرلی گئی۔

گزشتہ حکومت میں ریلوے کا محکمہ موجودہ حکومت سے بہتر تھا لیکن شیخ رشید کے ریلوے منسٹر بنتے ہی ریلوے کا محکمہ زبوں حالی کا شکار ہوگیا۔ موجودہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے چارج لیتے ہیں ریلوے کے اندرونی حالات کا جائزہ لیتے ہی کہہ دیا کہ ریلوے کو جس قدر تباہ کیا گیا ہے اب اس محکمہ کو بند کر دینا چاہیے ۔

ریلوے کا خسارہ اپنی انتہا کو پہنچ گیا ہے جبکہ سال 2020 میں بھی محکمہ ریلوے میں کسی قسم کی کوئی بہتری نہ لائی جاسکی، مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں محکمہ ریلوے نے اپنا ہدف بھی پورا نہ کیا محکمہ کو پانچ ماہ میں 11 ارب 37 کروڑ 66 لاکھ روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ۔

ٹرینوں کی تاخیر اور منسوخی سے ٹکٹ واپسی کی شرح میں بھی اضافہ ہوا، پہلے نو ماہ میں ایک سو پانچ حادثات میں 53 افراد جان کی بازی ہار گئے، ریلوے حکام نے خسارے کی وجہ کورونا کو قرار دیا 23 مارچ کو پہلا لاک ڈاؤن لگا تو ریلوے آپریشن بند کر دیا گیا ۔

دو ماہ بعد 20 مئی کو محدود آپریشن کا آغاز کیا گیا جو کچھ کی خرابی اور ناقص ٹریک کے باعث تاحال مکمل نہ ہوسکا، محدود ٹرین آپریشن کے تحت 142 میں سے اپ اینڈ ڈاؤن 74 ٹرینیں آپریشنل ہیں تاہم یہ ریل گاڑی ابھی وقت پر پہنچنے سے قاصر ہیں جس سے مسافروں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے بطور وزیر ریلوے شیخ رشید نے بہتری کے بہت دعوے کیے لیکن اہم شعبہ فریٹ کو نظر انداز کرکے صرف تیس پسنجر ٹرین پر ہی اکتفا کیا گیا۔

مزید پڑھیں:ریلوے کی اراضی پر تجاوزات اور قبضہ کرنیوالوں کو نہیں چھوڑوں گا،اعظم سواتی

لاہور رائیونڈ واہگہ اور گوجرانوالہ کی شٹل سروس چند ماہ بعد چلانے کے بعد خسارے کی وجہ سے بند کر دی گئی، ریٹائرمنٹ ملازمین واجبات کی خاطر دفاتر کے چکر لگاتے رہے، وزیراعظم پیکیج کے تحت بھرتی ملازمین مستقل نہ ہوسکے ایم ایل ون منصوبہ بھی کاغذوں کی حد تک ہی محدود رہا ۔یونین رہنماؤں نے 2020 کو مشکل ترین سال قرار دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ہے اور نئے وزیرریلوے اعظم خان سواتی ریلوے میں اہم عہدوں پر تعینات شیخ رشید کے حامی افسران کوتبدیل کرنے جارہے ہیں اور اس حوالے سے افسران سے لیکر نچلی سطح تک تبادلوں کیلئے فہرستیں بھی تیار کرلی گئی ہیں اور پاکستان ریلوے میں جلد بڑی تبدیلیاں ہونگی اور اعظم خان سواتی اپنی ٹیم لے کر آئینگے۔

Related Posts