چین بے روزگاری کے خاتمے کے لیے گوادر میں 19 فیکٹریاں لگائے گا۔ چینی سفیر یاؤ جنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین بے روزگاری کے خاتمے کے لیے گوادر میں 19 فیکٹریاں لگائے گا۔ چینی سفیر یاؤ جنگ
چین بے روزگاری کے خاتمے کے لیے گوادر میں 19 فیکٹریاں لگائے گا۔ چینی سفیر یاؤ جنگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان میں چین کے سفیریاؤجنگ نے کہا ہے کہ چینی حکومت بلوچستان میں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے 19 فیکٹریاں لگائے گی جبکہ کان کنی، زراعت اور فشریز کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

چینی سفیر یاؤ جنگ نےکوئٹہ میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ چین کی حکومت  بلوچستان میں فشریز اور پانی کے شعبوں کی ترقی کے لیے کام کرے گی جبکہ کاروباری افراد کے لیے چینی ویزے کے حصول کو آسان بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال کے افکار نے مسلمانوں میں امید کی شمع روشن کی۔وزیر اعظم عمران خان

یاؤ جنگ نے بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں چین کی طرف سے عدم دلچسپی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے صرف بلوچستان کی یا پاکستان کی معیشت میں انقلاب نہیں آئے گا بلکہ دیگر ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک سے افغانستان کے ساتھ ساتھ وسط ایشیائی ممالک کی قسمت بھی تبدیل ہو گی جبکہ سارے ترقیاتی منصوبے پاکستان سے ہو کر آگے جاتے ہیں اور اب تک 200 پاکستانی طلبہ چین میں اسکالر شپ بھی حاصل کرچکے ہیں۔

بلوچستان میں غربت ختم کرنے کے حوالے سے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ فشریز، زراعت، معدنیات اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں انقلاب لایا جاسکتا ہے جس سے بلوچستان جیسے صوبے میں بھی خوشحالی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین بلوچستان میں 50 ووکیشنل سینٹرز قائم کرے گا جبکہ ژوب، ڈیرہ اسماعیل خان ہائی وے کی توسیع میں بھی سرمایہ کاری کی جائے گی جس سے سی پیک کو فائدہ ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چین کے تعاون سے تیار کردہ سروے شپ بحر مساح کی پاک بحریہ میں شمولیت پر خصوصی وڈیو جاری کر دی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گزشتہ روز اس پرومو میں بحر مساح کی سمندری شعبے کے لیے اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سمندری علوم کے لیے انتہائی اہم سنگ میل ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ بحر مساح کا حصول پاکستان کے لیے سمندری تحقیق، معدنیات کی دریافت اور محفوظ جہاز رانی کی طرف اہم قدم ہے۔ جہاز میں جدید لیبارٹریز، نقشہ سازی اور زیرآب تحقیق کے حساس آلات موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: چین کے تعاون سے تیار کردہ سروے شپ بحر مساح کی پاک بحریہ میں شمولیت پر خصوصی وڈیو جاری

Related Posts