لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک اور وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا!!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک اور وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا!!
لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایک اور وائرس کا خطرہ منڈلانے لگا!!

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: محکمہ صحت پنجاب نے نپاہ (nipah)نامی وائرس کے ممکنہ خطرے اور پھیلاؤ کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے پنجاب کے تمام سی ای او کو مراسلہ جاری کردیا۔

محکمہ صحت کے مراسلہ کے مطابق نپاہ ایک خطرناک وائرس قرار دیا گیا ہے، جس سے متاثرہ شخص کی اموات کی شرح 74 فیصد بتائی گئی، نپاہ نامی وائرس ہمسایہ ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور خدشہ ہے یہ وائرس پاکستان میں بھی منتقل ہوسکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جائے، تمام مشتبہ نپاہ سے متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا بروقت ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کیا جائے۔

تمام نجی و سرکاری ہسپتالوں میں اس وائرس کی گائڈلائن بتائی جائیں،تمام مریضوں کی نگرانی اور شک کی بنیاد پر ان مریضوں کو الگ رکھا جائے،بروقت تحقیقات کو یقینی بنا کر سیمپل کو اکھٹا کرکے پی سی ار کے لیے لیبارٹری بھجوائے جائیں۔

مراسلے کے مطابق یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اور ایک شخص سے دوسرے شخص میں بہت جلد پھیلتا ہے، اس خطرناک وائرس کی کوئی ویکسین نہیں لہٰذا بروقت تشخیص سے علاج کرکے ہی بچاؤ ممکن ہے۔

ابتدائی تحقیق سے یہ وائرس چمگادڑوں اور خنزیروں سمیت دیگر جانوروں میں پایا گیا اور وہاں سے انسانوں میں منتقل ہوا، یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں بھی منتقل ہوسکتا۔

وائرس چمگادڑوں کے درخت پر لگے پھل کھانے سے اور وہی پھل بعد میں کوئی انسانی کھائے تو اس میں منتقل ہوسکتا، تمام شہری پھلوں کو اچھی طرح دھو کر کھائیں

نپاہ وائرس کی ابتدائی علامات کھانی کا آنا،سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا تیز بخار کا ہونا،دورے پڑنا(جھٹکے لگنا)،دماغ حالات خراب ہونا جیسی علامات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

اگر کسی بھی شخص میں یہ علامات پائی جائیں تو فوری قریبی ہسپتال کا رخ کریں، اگر بروقت علاج نہ کیا تو مریض 3 سے 4 دن میں کومہ میں جاسکتا ہے اور اس وائرس سے اموات کی شرح 74 فیصد ہے۔

Related Posts