پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ صوبے میں آنکھوں کے مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 1,00,000 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق آشوب چشم کے انفیکشن کے بعد بیشتر شہروں میں آنکھوں کے قطرے اور عرق گلاب نایاب ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں ڈینگی کے 131 نئے کیسز رپورٹ

آشوب چشم کے مریض قطرے کے لیے تڑپ رہے ہیں، اس حوالے سے میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا تھا کہ طلب اور رسد ایک دوسرے کے متوازی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ آشوب چشم کی وبا پھیلنے کے باعث پنجاب بھر کے اسکول پیر تک بند رہیں گے، دو روز قبل محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے جمعرات اور ہفتہ کو سکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

Related Posts