پنجاب میں فحش گانوں پر پابندی لگ گئی، اسٹیج پر غیر اخلاقی رقص بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pakistani mujra

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب آرٹس کونسل نے صوبہ بھر کے تھیٹرزمیں 30 فحش گانوں پر رقص پر پابندی عائد کردی ہے۔ فنکاروں کو منظور شدہ گانوں پر پرفارم کرنے کی اجازت ہوگی، الفاظ، دھن اور اداکاری کو بے بنیاد قرار دیا جائے گا۔ کونسل نے اخلاقی اقدار کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سال سے پنجاب میں تفریح کے نام پر انتہائی فحش گانے تیار کئے جارہے ہیں اور ان پر انتہائی اخلاق باختہ رقص پیش کیا جارہا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے حیا سوز محفلوں کی روک تھام کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

پنجاب کے سنجیدہ حلقوں نے آرٹس کونسل کی جانب سے فحش گانوں پر رقص کی پابندی کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ موسیقی کے نام پر انتہائی غیر اخلاقی مواد تیار کیا جارہا تھا اور تھیٹرز میں ان فحش گانوں پر انتہائی بے ہودہ اچھل کود ہوتی تھی جس کو رقص کا نام دیا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: ہاجرہ یامین نے اپنی بولڈ تصاویر شیئر کردیں، مداحوں کی شدید تنقید

شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ اسٹیج پر پیش کیا جانیوالا مواد کسی بھی صورت آرٹ نہیں بلکہ فحاشی ہے لیکن پنجاب بھر میں اس طرح کے پروگرامز کھلے عام جاری ہیں اور اب اگر آرٹس کونسل نے فحش گانوں پر دیر سے ہی سہی پابندی لگائی ہے تو اس پر عملدرآمد بھی کروایا جائے۔

Related Posts