پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن
پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، بابر اعوان، ڈاکٹر شیریں مزاری، فرخ حبیب، شہباز گل و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے کردار کا جائزہ لیا گیا اس کے علاہ الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد کے وفد سے ملاقات کا معاملہ زیر غور آیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان ارکان کی حکومتی وفد سے ملاقات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے خلاف صوبائی حکومتوں میں بھی کارروائی کا اعلان کیا، عمران خان نے قانونی ماہرین کو معاملات شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کمیشن کے خلاف عدم اعتماد کی قرار داد لائی جائینگی۔

مزید پڑھیں:معیشت کی ابتر صورتحال، آرمی چیف کو امریکا سے مد د مانگنی پڑی، فواد چوہدری

تحریک انصاف کی قیادت نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

Related Posts