معیشت کی ابتر صورتحال، آرمی چیف کو امریکا سے مد د مانگنی پڑی، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معیشت کی ابتر صورتحال، آرمی چیف کو امریکا سے مد د مانگنی پڑی، فواد چوہدری
معیشت کی ابتر صورتحال، آرمی چیف کو امریکا سے مد د مانگنی پڑی، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معاشی حالت اس قدر خراب کردی ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو آئی ایم ایف سے مدد مانگنی پڑی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی پارٹی چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کے خلاف ”انتخابات اور عدالتی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی” پر ”عدالتی ریفرنس” دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کو اس قدر شدید خطرات کا سامنا ہے کہ آئی ایم ایف کی 1.17 بلین ڈالر کی قسط کے اجراء کے لیے آرمی چیف قمر باجوہ کو امریکا سے بات کرنی پڑی۔

انہوں نے کہا اور افسوس کا اظہار کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے سامنے انتخابات کرانے سے انکار نہ کیا ہوتا تو ملک میں اب تک ایک مستحکم حکومت ہوتی۔انہوں نے کہا کہ ”شہباز شریف نے معیشت کی تباہی میں کردار ادا کیا ہے،”۔

پی ٹی آئی رہنما نے حکومت پر اوور سیز پاکستانیوں کے خلاف ایک مہم چلانے کا الزام بھی لگایا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح بزنس ٹائیکونز سے پیسے لینے کے بجائے لوگوں سے فنڈنگ لینے کو ترجیح دیتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال اب تک کینسر کے مریضوں کے علاج پر 70 ارب روپے خرچ کر چکا ہے جو سب پاکستانیوں نے عطیہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر لوگوں کا اعتماد ہے کہ وہ انہیں پیسے دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانا چاہیے لیکن اسے سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی تعمیل کرنی چاہیے جس کے مطابق انتخابی ادارہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف اسی کیس کا فیصلہ سنائے۔

مزید پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کا معاملہ، ن لیگ نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ملک کو درپیش بحران الیکشن کمیشن آف پاکستان کی وجہ سے ہے جس نے سپریم کورٹ کے سامنے ملک میں عام انتخابات کرانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ صرف عمران خان کی واپسی کا خوف انہیں انتخابات میں تاخیر پر مجبور کر رہا ہے۔

Related Posts