تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہچایا، شہباز شریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shahbaz Sharif criticized the government

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت ختم ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سیاست صرف عوام کی شکایات دور کرنے، بیواؤں اور یتیموں کی کفالت، غریبوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، غربت کے خاتمے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے کی جائے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں پاکستان کی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ عوام موجودہ حکومت کے انتخاب پر مسلسل رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں کوئی مہنگائی نہیں ہوئی اور عوام کو دیگر ضروری سہولیات کے ساتھ مفت طبی سہولتیں بھی مل رہی تھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ہی ووٹرز کو بھی مایوس کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو گزشتہ 74 سالوں میں کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا جو آج ہے۔

منی بجٹ متعارف کرانے کے حکومتی منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس گروی رکھا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ملک میں ایک بحران ختم ہونے سے قبل دوسرا آجاتا ہے۔خواجہ سعد رفیق

شہباز شریف نے عوام سے کہا کہ وہ موجودہ حکومت سے نجات کے لیے تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بروقت کچھ نہ کیا گیا تو پاکستان کی بقاء داؤ پر لگ جائے گی۔

Related Posts