ملک میں ایک بحران ختم ہونے سے قبل دوسرا آجاتا ہے۔خواجہ سعد رفیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ابھی ملک میں ایک بحران ختم نہیں ہوتا، دوسرا آجاتا ہے۔خواجہ سعد رفیق
ابھی ملک میں ایک بحران ختم نہیں ہوتا، دوسرا آجاتا ہے۔خواجہ سعد رفیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں ایک بحران ختم ہونے سے قبل دوسرا آجاتا ہے۔ سیاسی جدوجہد کرنے والوں کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنماخواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے ہوئے دیکھیں گے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو سیاسی جدوجہد کیلئے اکٹھے ہونا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کالے قوانین کی منظوری کیلئے اتحادیوں پر دباؤ ڈال رہی ہے۔سعد رفیق

عمران خان آپ کے ماموں نہیں ہیں۔جبران ناصر نے پی ٹی آئی رکن کو جھاڑ پلادی

حکومت نے عوام کو مہنگائی کے ہاتھوں خودکشی پر مجبور کردیا۔خواجہ سعد رفیق

اپوزیشن اتحاد کو ضروری قرار دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کیا ہم ایک دوسرے سے بدلے لے کر آگے بڑھ سکتے ہیں؟ ملک ہوگا تو آپ بھی سلامت رہیں گے۔ ملک کی سلامتی سے نہ کھیلیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت کالے قوانین کی منظوری کیلئے اتحادیوں پر دباؤ ڈال رہی ہے۔ اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا ہے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ ماہ اپنے پیغام میں سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ا یک طرف قانون سازی کیلئے اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کوخط لکھ دیا اور قائدِ حزبِ اختلاف نے قانون سازی کیلئے مذاکرات پر اتفاق کر لیا ہے تاہم دوسری جانب شدید دباؤ ہے۔

 

Related Posts