نور مقدم قتل کیس، عدالت کے باہر پر امن احتجاج، مظاہرین کا قاتل کو سزادینے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نور مقدم قتل کیس، عدالت کے باہر پر امن احتجاج، مظاہرین کا قاتل کو سزادینے کا مطالبہ
نور مقدم قتل کیس، عدالت کے باہر پر امن احتجاج، مظاہرین کا قاتل کو سزادینے کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے کیس کی سماعت سے قبل عدالت کے باہر پر امن احتجاج ہوا جس میں مظاہرین نے مبینہ قاتل ظاہر جعفر کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر نور مقدم کے قاتلوں کو سزا اور مقتولہ کو انصاف کی فراہمی کیلئے آج پر امن احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں نور مقدم کے والد اور سابق پاکستانی سفیر شوکت مقدم بھی شریک ہوئے۔

پر امن مظاہرین نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ سے مطالبہ کیا کہ نور مقدم قتل کیس میں شریک ملزمان کی ضمانت کیلئے دی گئی درخواست خارج کی جائے اور مقتولہ کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوگی، جس پر فیصلہ ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس عامر فاروق کریں گے۔

سماعت سے قبل پر امن احتجاج میں شریک مظاہرین نے نور مقدم کی تصویر اور بینرز اٹھا رکھے ہیں۔ بینرز میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نور مقدم کے قاتلوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے، ظاہر جعفر کو سزائے موت دی جائے۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل نور مقدم کے اندوہناک قتل کے کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23 ستمبر کو طلب کیا گیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری کے بعد چالان کی نقول تقسیم ہوں گی۔

مزید پڑھیں: نور مقدم کیس، ملزم ظاہر جعفر عدالت میں پیش، سماعت ملتوی کردی گئی

Related Posts