پی ٹی آئی رہنماؤں کی جہانگیرترین کوسینیٹ ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین بنانےکی تجویز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جہانگیرترین کوسینیٹ ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین بنانےکی تجویز
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جہانگیرترین کوسینیٹ ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین بنانےکی تجویز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنانے کی تجویز سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔ اجلاس کے دوران جہانگیر ترین کا بھی تذکرہ ہوا۔اور پارٹی کے لئے ان کی خدمات کو سراہاگیا۔

اجلاس کے موقعے پر راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنایا جائے۔اور اس کمیٹی میں چوہدری سرور ، شاہ محمود قریشی ، عامر کیانی ، اعجاز چوہدری کو بھی شامل کیا جائے۔

یاد رہے کہ چینی مہنگی ہونے کے اسکینڈل کی تحقیقات میں جہانگیر ترین کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سے ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔

شوگر کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے کئی سیاستدانوں کی شوگر ملز سالہا سال سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کر کے ناجائز منافع کمارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جہانگیر ترین کی واپسی، کیا سینیٹ الیکشن میں کچھ نیا ہونیوالا ہے؟

Related Posts