پراپرٹی ٹیکس کے بل و چلان کی سہولت محکمہ ایکسائز کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Property tax billing facility is available on the official website of the Excise Department

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے پراپرٹی ٹیکس کے بل و چلان کے حصول کی سہولت اب اپنی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کردی۔

محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کاکہنا ہے کہ کورونا کی جاری صورت حال کے پیش نظر محکمے کے جانب سے یہ سہولت ٹیکس دہندہ شہریوں کے لیے راحت کا باعث ثابت ہوگی جنہیں پراپرٹی ٹیکس کے چلان کے حصول میں دشواری کا سامنا ہے۔

کورونا اور لاک ڈاؤن کے باعث محکمے کو پراپرٹی ٹیکس کے چلان ٹیکس دہندگان تک پہنچانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ ٹیکس ادا کرنے والی شہری بھی محکمے کے دفاتر جانے سے گریزاں ہیں یہی وجہ ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکس کے بعد اب پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کو بھی محکمہ کی جانب سے آن لائن کیے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

ابتداء میں ٹیکس دہندگان اپنے سابقہ پراپرٹی ٹیکس کے چلان پر درج اپنے اکاؤنٹ نمبر کے ذریعے جاری مالی سال کے اپنے پراپرٹی ٹیکس کو درج ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ایف پی سی سی آئی کی ایف بی آر کو خوردنی تیل کو سیلز ٹیکس کے سیکشن 8B میں شامل کرنے پر تنقید

ڈاؤن لوڈ کیے گئے یہ چلان نیشنل بینک کی برانچز یا اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ مستقبل میں یہ چلان براہ راست آن لائن بینکنگ، اے ٹی ایم، موبائل اکاؤنٹ، کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے ادا کیے جاسکیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل محمکہ ایکسائز نے موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی کو بھی مکمل طور پر آن لائن اور خود کار کردیا ہے۔

اب ماضی کی طرح موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی کے لیے محکمہ کے کسی دفتر یا بینک جانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ کام اب بہ آسانی گھر بیٹھے چند منٹوں میں کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ سہولت بھی محکمہ کی آفیشل ویب سائٹ پر موجود ہے۔

Related Posts