یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا
یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے مرچ، ہلدی، کالی مرچ، سمیت مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق 400 گرام مرچ 40 روپے مہنگی کردی گئی ہے جبکہ 200 گرام مرچ کی قیمت 320 روپے سے بڑھا کر 360 روپے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے رات گئے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 45 پیسے اضافہ کردیا

علاوہ ازیں 100 گرام ہلدی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کرنے کے ساتھ 50 گرام لونگ کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 50 گرام لونگ کی قیمت 165 روپے سے بڑھ کر 225 روپے ہوگئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 100 گرام دھنیا پاؤڈر 10 روپے مہنگا کردیا گیا ہے، جس سے 100 گرام دھنیا پاؤڈر کی قیمت 45 روپے سے بڑھا کر 55 روپے مقرر کی گئی ہے۔ دڑا مرچ کا 200 گرام کا پیک 20 روپے مہنگا کردیا گیا ہے۔

Related Posts