حکومت نے رات گئے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 45 پیسے اضافہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی
وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں اضافے کی منظوری دیدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رات گئے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 45 پیسے کا اضافہ کردیا جس کا اطلاق آج سے کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 45 پیسے اضافہ کیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ یا کمی نہیں کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب حکومت نے آٹا مہنگا کردیا

قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 245 روپے 43 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر  پر آگئی جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 30 پیسے کی کمی کردی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔  قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ وزیر اعظم دورۂ لندن کے بعد امریکا پہنچ چکے ہیں جہاں 23 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب ہوگا۔ اس دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن تاخیر سے جاری کیا گیا ہے۔

 

Related Posts