اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں گزشتہ ایک سال میں ہوشربا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں گزشتہ ایک سال میں ہوشربا اضافہ
اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں گزشتہ ایک سال میں ہوشربا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: گزشتہ ایک سال میں آٹا، چینی، چاول، دال اور سبزیوں سمیت ضروریاتِ زندگی کی قیمتوں میں دس سے سو فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں چینی 48 روپے کلو سے73روپے،دال چنا96روپے کلو سے130روپے کلو ،گھی پانچ کلو ڈبہ 940 روپے سے1140روپے،پٹرول 95روپے لٹر سے 117 روپے ،دال ماش 130 سے 180،  آٹا 80کلو بوری 2900سے3600،سوڈا  1050سے 1600روپے کلو اور خشک دودھ 300سے 600روپے کلو تک پہنچ گیا ہے ۔

سبزیوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 10 سے15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں رواں ہفتے مزید اضافے کا امکان ہے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ اور قومی سطح پر پیٹرول کے نرخ سے براہ راست متاثر ہوتی ہیں۔

تجزیہ کاروں کی رائے کے مطابق ملک میں آئی ایم ایف کے قرضوں کے بعد جکڑی ہوئی معیشت اور معاشی پالیسیاں بھی اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔

مزید پڑھیئے: بجلی کی قیمت میں 9 پیسے فی یونٹ کمی۔ نیپرا نے منظوری دے دی۔

Related Posts