ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر شیئر کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر شیئر کردیں
ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک، تصاویر شیئر کردیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیو یارک : امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین پاکستانی طالبہ اور سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، انہوں نے نکاح کرلیا۔

ملالہ یوسف زئی نے نکاح کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں اور کہا کہ آج میری زندگی کا ایک قیمتی دن ہے، انہوں نے کہا کہ عاصر اور میں جیون ساتھی بن گئے ہیں۔

ملالہ یوسفزئی نے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں— فوٹو: ملالہ

ملالہ یوسفزئی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہمارے نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی جس میں ہمارے گھر والے شریک ہوئے۔

نکاح کی تقریب برمنگھم کے گھر میں ہوئی، ملالہ — فوٹو: ملالہ

ملالہ یوسفزئی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے اور ہم آئندہ زندگی میں سفر کیلئے پرجوش ہیں۔

ہمیں آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے، ملالہ کی ٹوئٹ— فوٹو: ملالہ

اپنے بڑے دن کے موقع پرملالہ نے سونے کی کڑھائی سے مزین گلابی لباس پہنا۔ ان کے شوہرعاصر ملک ہیں، جو پی سی بی کے ہائی پرفارمنس کے جنرل منیجر ہیں۔ انہوں نے ایک سادہ سوٹ پہنا تھا اور ان کی ٹائی اس کے لباس سے ملتی تھی۔

لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اہم امور انجام دینے والی سماجی کارکن نے کچھ عرصے قبل شادی کے بارے میں عجیب انکشاف کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ”مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آئی کہ لوگوں کو شادی کیوں کرنی پڑتی ہے“

انہوں نے کہا تھا کہ ”اگر آپ اپنی زندگی میں ایک شخص کو حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کرنے کی کیا ضرورت ہے، یہ صرف شراکت داری کیوں نہیں ہوسکتی؟۔

Related Posts