پی پی کا عوامی مارچ، اسٹیج پر کھڑی آصفہ بھٹو سے ڈرون ٹکرا گیا، اسپتال منتقل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی پی کا عوامی مارچ، اسٹیج پر کھڑی آصفہ بھٹو سے ڈرون ٹکرا گیا، اسپتال منتقل
پی پی کا عوامی مارچ، اسٹیج پر کھڑی آصفہ بھٹو سے ڈرون ٹکرا گیا، اسپتال منتقل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خانیوال: پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے دوران اسٹیج پر کھڑی سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو سے ڈرون ٹکرایاگیا۔ جو اُن کے سر پر لگا، جس کے باعث وہ زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے ڈرون کیمرہ ٹکرا نے کا واقعہ خانیوال میں پیش آیا۔ آصفہ بھٹو پی پی چیئر مین بلاول کے ہمراہ ٹرک پر موجود تھیں جہاں پر ان کے سر سے ڈرون ٹکرایا، ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو ڈرون لگنے کے باعث زخمی ہوئی ہیں، جس کے باعث ان کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے، جس کے باعث انہیں طبی امداد کے لیے ملتان منتقل کیا جا رہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے خانیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری بہن آصفہ بھٹو بہت بہادر ہے، پتہ نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے ان کے سر پر ڈرون کیمرا لگا۔آصفہ بی بی ہمارے ساتھ تھیں اور ساتھ ہی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: پشاور مسجد میں دھماکہ،غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔ شیخ رشید

ایمبولینس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے آصفہ بھٹو کو کہا کہ آپ کو ٹانکیں لگیں گے کیونکہ زخم گہرا ہے، مگر آصفہ بھٹو نے کہا کہ انہیں صرف پٹی کردیں۔

Related Posts