لاہور میں پھر پولیو کے خطرات ایک بار پھر سر اُٹھانے لگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں پھر پولیو کے خطرات ایک بار پھر سر اُٹھانے لگے
لاہور میں پھر پولیو کے خطرات ایک بار پھر سر اُٹھانے لگے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: شہر میں پھر پولیو کے خطرات منڈلانے لگے، سال کے پہلے مہینے میں ہی دوسری بار پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آگئے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونے مثبت آنے سے شہر میں پولیو کا خطرہ منڈلانے لگا ہے،سمن آباد سے پولیو کا ماحولیاتی نمونہ مثبت آ گیا ہے،اس سے قبل گلشن راوی سے پولیو کے ماحولیاتی نمونے مثبت آئے تھے۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گرمانی کے مطابق جلد ہی لاہور کے تمام ماحولیاتی نمونے منفی ہو جائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور کے ماحولیاتی نمونوں میں اس وقت جنوبی وزیرستان اور ننگرہار افغانستان سے پولیو وائرس موجود ہیں، پاکستان میں اس سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

لاہور سے پولیو وائرس کا آخری کیس جولائی 2020 میں رپورٹ ہوا تھا۔ تاہم اس کے سیوریج کے پانی میں وقتاً فوقتاً یہ وائرس پایا جاتا رہا ہے۔ پچھلے سال، چار ماحولیاتی نمونے وائرس کے لیے مثبت پائے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں کا معاملہ، محکمہ صحت نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی

منگل کو، نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کے وزیر عبدالقادر پٹیل نے تصدیق کی کہ پاکستان میں 2023 میں پہلی بار جنگلی پولیو وائرس کا پتہ چلا جو لاہور میں ماحولیاتی نمونے میں پایا گیا۔

Related Posts