کراچی میں پراسرار بیماری سے ہلاکتوں کا معاملہ، محکمہ صحت نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ کے صوبائی درالحکومت کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پراسرار طور پر ہلاکتوں کے معاملے پر محکمہ صحت نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔

محکمہ صحت نے ابتدائی رپورٹ میں بتایا کہ علی محمد گوٹھ میں 16 دنوں میں 18 ہلاکتیں ہوئیں، مرنے والوں میں بچے اور بڑے بھی شامل ہیں، مرنے والوں کو بخار، گلے میں خراش، سانس میں دشواری سمیت دیگر علامات ظاہر ہوئیں۔

موت کی وجہ کے بارے میں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی حتمی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے، شبہ ہے کہ یہ سانحہ قریبی پلاسٹک، لوہے اور دیگر کمپنیوں سے اٹھنے والی مہلک گیس کی وجہ سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں سیاسی انتشار کے باعث ذہنی امراض میں اضافہ ہورہا ہے

رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ او، ڈی سی، ڈی ایس ایس کے اور ماحولیاتی اداروں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے علاقہ کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ نے علی محمد گوٹھ میں کئی فیکڑیوں کو سیل کردیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مواچھ گوٹھ کے قریبی اسپتال میں الرٹ جاری کرتے ہوئے ایک میڈیکل کیمپ بھی متاثرین کے لیے قائم کر دیا جبکہ ایک ایمبولینس بھی رہائشیوں کے لیے موجود رہے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ لوگوں کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے گئے جوکہ منفی آئے ہیں۔

Related Posts