پولیو وائرس نے ملکی نظام صحت کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیو وائرس نے ملکی نظام صحت کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا
پولیو وائرس نے ملکی نظام صحت کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

موذی پولیو وائرس نے ملکی نظام صحت کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا،ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں کی سیوریج میں موذی پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق ملکی سیوریج میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس پایا گیا ہے، 14 شہروں سے ریکارڈ 30 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں۔

پشاور، کوئٹہ، چمن، پشین کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلی ہے، لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان، سکھر، کیچ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے،حیدر آباد، جامشورو، ناصر آباد، خضدار کی سیوریج پولیو زدہ ہے،۔

28 سیوریج سیمپلز جنوری، 2 سیمپل دسمبر 2023 میں لئے تھے، 2023 کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 126 تک پہنچ گئی، رواں سال کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

رائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جاتک کلے، تختانی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے،کوئٹہ کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق قندھار سے ہے،
خضدار کے علاقہ کٹن پل کی سیوریج پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

خضدار کی سیوریج کے پولیو وائرس کا تعلق ہلمند افغانستان سے ہے،راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک دلال کی سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے، راولپنڈی کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق پشاور سے ہے۔

ڈی جی خان کی سائٹ مین ڈسپوزل کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، ڈی جی خان کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق گڈاپ سے ہے، لاہور کے علاقہ آوٹ فال سٹیشن کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

لاہور کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق جلال آباد سے ہے، کراچی ایسٹ کے چار علاقوں کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلی ہے، گڈاپ ٹاون، مچھر کالونی، راشد منہاس روڈ، چکوڑا نالہ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

کراچی ایسٹ کی سیوریج کے پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے، زرائع

Related Posts